پاناما لیکس صرف پاکستان میں سیاسی ایشوہے، وزیر اعظم کو استعفیٰ نہیں دینا چاہئیے: مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد :جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پانا ما لیکس صرف پاکستان میں سیاسی ایشو ہے اور وزیر اعظم کو اس پر استعفیٰ نہیں دینا چاہئیے۔
پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پانا ما مسئلہ آیا مگر اب وہاں اس پر بات تک نہیں ہوتی مگر پاکستان میں بعض سیاستدان اس کو سیاسی ایشو بنا کر استعمال کر رہے ہیں ۔
مولانا نے کہا کہ عیدکے بعدکنٹینرپرنہیں آو¿ں گاکیونکہ یہ گھاٹے کاسوداہے، کنٹینر مال مویشی کیلئے ہوتے ہیں ۔قبائلیوں کے شناختی کارڈبلاک کئے جارہے ہیں جس پر وزیر داخلہ کو بار بار نشاندہی کرائی ہے ۔قبائلیوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہو رہا ہے،افغانستان کے حالات اچھے نہیں کہ مہاجرین واپس جائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مہاجرین کوواپس بھیجنامشکل کام ہے تاہم مہاجرین کوقانون کےدائرے میں رکھناہوگا۔:افغانوں کاتعلق کسی بھی سرزمین سے نہیں جوڑناچاہئے۔