Featuredاسلام آباد

نااہلی کیخلاف خواجہ آصف کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں خواجہ آصف کی نااہلی کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ درخواست کی سماعت جسٹس عمرعطا بندیال کی سربرا ہی میں تین رکنی بینچ 7 مئی کو کرے گا۔ سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے اپنی نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم کرنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے موقف اختیارکیا تھا کہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی میں بیرون ملک کا بینک اکاؤنٹ غیر ارادی طور پر ظاہر نہ کر سکے، اس بینک اکاؤنٹ میں کاغذات نامزدگی کے ڈیکلیئرڈ (ظاہر شدہ) اثاثوں کی 0.5 فیصد رقم تھی، تاہم نااہلی کی رٹ دائر ہونے سے قبل وہ بینک اکاؤنٹ اور اقامہ ظاہر کر چکے تھے۔ واضح رہے کہ 26 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دے دیا تھا۔ عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ خواجہ آصف نے وزارت دفاع اور خارجہ کے قلمدان رکھتے ہوئے جان بوجھ کر بیرون ملک ملازمت اور حاصل ہونے والی تنخواہ کو ظاہر نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ صادق اور امین نہیں رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close