اسلام آباد

عام انتخابات کس تاریخ کو ہوں گے، الیکشن کمیشن کی سمری تیار

الیکشن کمیشن نے 25 یا 26 جولائی کو عام انتخابات کرانے کی مجوزہ تاریخ طے کرلی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 25 یا 26 جولائی کو عام انتخابات کرانے کی مجوزہ تاریخ طے کرلی ہے اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو بھجوائی جانے والی سمری پر کام شروع کردیا ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے پولنگ کی تاریخ کی سمری صدر مملکت کو بھجوائے گا، صدر مملکت سے سمری کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن الیکشن شیڈول جاری کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی سے لے کر حتمی فہرستیں آویزاں کرنے کے لیے 4 ہفتوں کا وقت رکھ دیا ہے جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے 8 روز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close