Featuredاسلام آباد
کرنل جوزف کی امیگریشن کلیئرنس کیلئے دفتر خارجہ کا اجازت نامہ طلب
ایف آئی اے نے نشے کی حالت میں گاڑی سے نوجوان کو کچل کر ہلاک کرنے والے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کو واپس بھیجنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ایف آئی اے حکام نے امریکی سفارت خانے میں تعینات ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی امیگریشن کلیئرنس کے لیے وزارت خارجہ کا اجازت نامہ مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنل جوزف کو آج شام تک امریکہ بھیجنے کا امکان ہے، امریکی ملٹری اتاشی کو امریکی طیارے سی 130 سے براستہ قطر بھیجا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کرنل جوزف نے اسلام آبا میں گاڑی سے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو کچل دیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔ نوجوان کے باپ نے انصاف کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت عالیہ نے وزارت داخلہ کو کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔