اسلام آباد

نوازشریف کے بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل متوقع

نوازشریف کے ریاست مخالف بیان پرقومی سلامتی کی کمیٹی کا اجلاس کل متوقع ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کے ریاست مخالف بیان پرسیکیورٹی اداروں کی جانب سے قومی سلامتی کا اجلاس کل بلایا جائے گا جس میں نواز شریف کے بیان اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔نجی ٹی وی نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف پاکستان مخالف قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور سکیورٹی اداروں نے ریاست مخالف بیان کونہایت سنجیدگی کے ساتھ لیا ہے۔ نوازشریف کے بیان کامقصداداروں پردباؤڈالناتھا،ڈان اخباراورصحافی ڈان لیکس کی نئی قسط سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close