Featuredاسلام آباد

ہم نواز شریف کیساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس میں اعلان کرکے ۔۔۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف دونوں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس اور نواز شریف سے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پالیسی ہے کہ کسی ریاست کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، نواز شریف سے منسوب بیان کے کچھ حصے درست نہیں، انہوں نے قومی سکیورٹی اجلاس کے بعد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نواز شریف نے کہا ان کا انٹرویو غلط انداز میں پیش کیا گیا، نواز شریف نے بتایا کہ انہوں نے ممبئی حملوں سےمتعلق ایسا بیان نہیں دیا، ان کا بیان توڑ مروڑ پر پیش کیا گیا۔ انہوں نے نہیں کہا کہ حملہ آور منصوبہ یا پلان بناکر یہاں سے بھیجے گئے، جو کچھ کہا گیا وہ ایک مفروضہ تھا۔ بھارتی میڈیا نے اپنے مقاصد کے لئے انٹرویو کو اچھالا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں غلط فہمیاں بڑھ گئی تھیں، نواز شریف نے کوئی وضاحتی بیان دینے کیلئے مجھے یہاں نہیں بھیجا، نہ مجھے کوئی کھینچ رہا ہے نہ کسی کو کھینچنے کی اجازت دیں گے، آج بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں، پوری مسلم لیگ (ن) اور شہباز شریف ان کے ساتھ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close