Featuredاسلام آباد

ممبئی حملے ہمارے نان اسٹیٹ ایکٹرز نے کئے جبکہ بھارت اسٹیٹ ایکٹرز کے ذریعے دہشتگردی کرا رہا ہے، رحمان ملک کے انکشافات نے۔۔۔۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ نے ممبئی حملوں میں ہمارے غیر ریاستی عناصر کو استعمال کیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ ممبئی حملوں میں (را) نے ہمارے غیر ریاستی عناصر کو استعمال کیا، سابق وزیر داخلہ کے طور پر بات کرنا ضروری ہے لیکن میں کسی پر الزام نہیں لگا رہا، ہم نے اپنے دور میں تحقیقات کیں اور واضح طور پر کہا تھا کہ یہ غیر ریاستی عناصر کا کام ہے جب کہ بھارت اسٹیٹ ایکٹر بھیج کرہمارے ملک میں دہشت گردی کرواتا ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان کا ممبئی حملوں میں کوئی کردار نہیں، نواز شریف کے بیان سے افسوس ہوا، نواز شریف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ و بچگانہ ہے جو ملک کو مشکلات میں ڈال سکتا ہے، نواز شریف قوم پررحم کرکے بیان واپس لے لیں، نواز شریف ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کے بارے میں بریفنگ لیں تاکہ فرق واضح ہو، میاں صاحب نے اگر بیان واپس نہ لیا تو اقوام متحدہ انہیں طلب کرے گا۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کا بیان حافظ سعید کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت کے مترادف ہے، حافظ سعید کے معاملے پر اگر کل اقوام متحدہ بلا لیتا ہے تو نواز شریف کے پاس کیا آپشن ہو گا، حافظ سعید کو ان حملوں میں ملوث نہیں پایا گیا تھا۔ بھارت نے اجمل قصاب کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close