Featuredاسلام آباد

چیئرمین نیب نے قائمہ کمیٹی قانون و انصاف میں پیش ہونے سے انکار کردیا

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ میری پہلے سے میٹنگ اور مصروفیات طے تھیں، اس لئے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتا، کمیٹی میں پیش ہونے کے لئے مناسب وقت دیا جائے۔ بعد ازاں قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کے چیئرمین چوہدری محمد اشرف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب آج کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، چیئرمین نیب 22 مئی کو کمیٹی اجلاس میں پیش ہوں گے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے کمیٹی کی رکنیت سے استعفے دے دیئے ہیں، انہوں نے اپنے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرا دیئے ہیں۔ انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمنٹ اداروں کو کمزور نہیں مضبوط کرتی ہے، چیئرمین نیب کی طلبی ادارے کے کام میں مداخلت کے مترادف ہے، اس اقدام سے نیب کمزور ہوگی۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو سابق وزیراعظم نواز شریف پر 4.9 ارب ڈالر بھارت بھجوانے کے الزام کی تحقیقات کی وضاحت کے لئے قومی اسمبلی رانا حیات کی جانب سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کا نوٹس لیتے ہوئے طلب کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close