اسلام آباد

الیکشن کمیشن نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ 2018کے انتخابات سے قبل ہی دنیا بھر میں اس کی شفافیت پر سوال اٹھ جائے گا

عام انتخابات 2018 سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر ملکی مبصرین کو انتخابی عمل کی نگرانی سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے ان کی پاکستان آمد کے حوالے سے معاملات کو مشکل بنا دیا۔نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی مبصر کو دعوت نامہ نہیں بھیجا جائے گا، جو غیر ملکی مبصر آنا چاہتا ہے اسے خود سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔فیصلے کے مطابق غیر ملکی مبصرین کے لیے ویزہ لینے کا عمل بھی مشکل بنا دیا گیا ہے اور غیر ملکی مبصرین کو وزارت خارجہ اور داخلہ کے رحم و کرم پر چھوڑا جائے گاجبکہ مبصرین کو کم سے کم 2 ماہ پہلے ویزے کے لیے درخواست دینا ہوگی۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ وزارت داخلہ کو مبصرین کی سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے 4 ہفتوں کا وقت دیا جائے گا اور غیر ملکی مبصرین 4 سے 6 ہفتوں کے لیے پاکستان آسکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ غیر ملکی مشنز کو ہدایت دے گا کہ آبزرورز کی سیکیورٹی ایجنسیز سے کلیئرنس کے بعد ویزا ایشو کرے۔الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کیں کہ وزارت داخلہ غیر ملکی مبصرین کے لیے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی مبصرین الیکشن عمل کے درمیان میڈیا پر بیان نہیں دے سکیں گے۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ غیر ملکی مبصرین الیکشن کی شفافیت کے لیے کسی بھی سیاستدان، سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے مل سکیں گے جبکہ الیکشن کمیشن غیر ملکی مبصرین کو خصوصی پاسز جاری کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close