اسلام آباد

2سال گزر جانے کے باوجود سکندر کے کیس کا فیصلہ نہ ہو سکا

اسلام آباد کے اہم ترین علاقے بلیو ایریا میں فائرنگ کرنے والے ملزم سکندر حیات کی قسمت کا فیصلہ آج بھی نہ ہو سکا ۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم کی عدم پیشی کی بناء پر فیصلہ چوتھی بار موخر کر دیا ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثرعباس زیدی نے بلیو ایریا فائرنگ کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنانا تھا ۔ ملزم سکندر جیل میں جبکہ اس کی اہلیہ کنول سکندر ضمانت پر ہے ۔ ملزم سکندر کو جیل سے عدالت پیش نہ کیے جانے کی بناء پر عدالت نے فیصلہ چوتھی مرتبہ موخر کر دیا ۔ استغاثہ کے گواہوں کے بیانات مکمل ہونے اور جرح مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے ۔ ملزم سکندر نے سولہ اگست دو ہزار تیرہ کو وفاقی دارالحکومت کے اہم صنعتی علاقے بلیو ایریا کو یرغمال بنائے رکھا تھا اور بندوق کی طاقت پر قانون کے رکھوالوں کو پورے سات گھنٹوں تک تگنی کا ناچ نچایا تھا ۔ ملزم سکندر پر آٹھ جنوری دو ہزار چودہ کو فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close