Featuredاسلام آباد

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ و دفاع خرم دستگیر کے علاوہ دیگر وزراء بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سمیت قومی و داخلی سلامتی کے معاملات زیر غور آئیں گے۔ شرکاء فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی آراء اور تجاویز سے آگاہ کریں گے۔ واضح رہے کہ 4 روزقبل بھی وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کو مسترد کردیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close