اسلام آباد

خفیہ ایجنسیاں ملک میں انتہا پسندی کو فروغ دے رہی ہیں، ’آئی ایس آئی‘ کے ساتھ مذاکرات چل رہے تھے:مولوی عبدالعزیز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لال مسجد کے سابق خطیب مولوی عبدالعزیز نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی ’آئی ایس آئی‘کا ایک افسر ان کیخلاف سازش کر رہا تھا جبکہ کچھ دیگر حکام ان کے ساتھ رابطے میں تھے تاکہ دونوں کے درمیان تعلقات کو ٹھیک کیا جاسکے۔
تفصیلات کے مطابق لا ل مسجد کے فیس بک پیج پر جاری کیے گئے پیغام میں مولوی عبدالعزیز نے دعویٰ کیاہے کہ وہ ایک آئی ایس آئی افسر کے ساتھ معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے بات چیت کر رہے تھے اور مذاکرات بالکل صحیح سمت میں آ گے بڑھ رہے تھے لیکن ایک اور سینئر افسر ان مذاکرات کو برباد کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے میرے ایک پیروکار نے بتایا کہ آئی ایس آئی کا ایک بریگیڈیئر ہے جس کا تعلق ’دوسرے طبقے ‘سے ہےوہ ان کیخلاف سازش کر رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ و ہ لوگ میرے بارے میں جعلی ویڈیوز بنا رہاہے جس میں دکھایا گیاہے کہ وہ بھتہ لے رہے ہیں ۔انہوں نے انتہائی سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ ایجنسیاں ملک میں اپنے طور طریقے کی وجہ سے انتہا پسندی کو فروغ دے رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close