اسلام آباد

جنرل ریٹائر شاہد عزیز اس وقت کس ملک میں ہیں اور کیا کر رہے ہیں ؟ بیٹے نے تمام تفصیل میڈیا کے سامنے۔۔۔

پاک فوج سے ریٹائرڈ افسر جنرل شاہد عزیز کے بیٹے ذیشان شاہد نے اپنے والد کی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ خیرت سے ہیں اور فیملی کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میجر ریٹائرڈ ذیشان شاہد کا کہناتھا کہ ان کے والد ا س وقت تبلیغی مشن پر افریقہ میں موجود ہیں اور وہ خیرت سے ہیں بلکہ فیملی سے رابطے میں بھی ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ جب سے وہ ریٹائر ہوئے ہیں اس کے بعد انہوں نے کچھ عرصہ ٹی وی پر بھی اپنا موقف دیا ، کتاب بھی لکھی ، وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے جو کچھ قوم سے کہنا تھا وہ کہہ چکے ہیں ، اب انہوں نے خود کو پرائیویٹ کر لیاہے ، وہ جہاں بھی جاتے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ میڈیا وہاں پر ہو ، وہ اپنا سفر جاری رکھتے ہیں ، کبھی وہ بلوچستان میں ہوتے ہیں اور کبھی وہ سندھ میں ،وہ آتے جاتے رہتے ہیں ۔ ذیشان کا کہناتھا کہ وہ آزادی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں ۔واضح رہے کہ سابق آرمی چیف اور صدر پرویز مشرف نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہد عزیز میرا رشتہ دار اور غیرمتوازن شخصیت ہے ، کسی کو خاص معلوم تو نہیں لیکن شاہد عزیز شاید داڑھی اگا کر شام میں گیا ہوا ہے اور یہاں تک کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وہاں مرچکا ہے۔یہاں ایہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جنرل شاہد عزیز گھر سے لاپتہ ہیں اور کہاجا رہاہے کہ ان کی افغانستان میں امریکی فوجیوں کے خلاف لڑتے ہوئے موقت ہو گئی ہے تاہم ان کے بیٹے ذیشان شاہد نے ان کی موت کی خبروں کی تردید کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close