Featuredاسلام آباد

تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے ذکا اشرف کا نام مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نگراں وزیراعظم کیلئے پی پی پی کے ذکاء اشرف کا نام مسترد کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ نگران حکومت کے لیے پیپلزپارٹی نے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کا نام تجویز کیا ہے، ذکاء اشرف، آصف زرداری کے مرکزی ڈونر اور مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر ہیں، ہم ذکاء اشرف کا نام مسترد کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نے جلیل عباس جیلانی کا نام بھی تجویز کیا تاہم ان پر ہمیں زیادہ خدشات نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے بھی تین نام تجویز کئے ہیں، تصدق حسین جیلانی معتبر نام ہے، ڈاکٹر عشرت حسین اچھی شہرت کے مالک ہیں جب کہ عبدالرزاق داود کاروباری دنیا میں بڑا نام رکھتے ہیں، تحریک انصاف اس الیکشن میں کسی سے اتحاد نہیں کرے گی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے نواز شریف سے 128 سوالات پوچھے جن میں سے صرف 58 کے جوابات دئیے گئے، نواز شریف سوالات کے جوابات نہیں دیتے پھر کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا؟

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کل سے یو این ڈی پی کی رپورٹ پر تذکرہ جاری ہے، حالانکہ خود انہوں نے بتایا ہے کہ یہ 2005 سے 2015 کی رپورٹ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close