Featuredاسلام آباد

وزیر داخلہ نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کیا اور بتی گل ہوگی

وزیر داخلہ احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کے دوران ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کیا اور اس کے ساتھ ہی لائٹ چلی گئی۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ احسن اقبال تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا گیا اور اسی دوران تقریب میں لائٹ چلی گئی، بجلی جانے سے ایئر یونیورسٹی کا ایڈیٹوریم اندھیرے میں ڈوب گیا، جس کے بعد تقریب میں شامل شرکاء لوڈشیڈنگ کے بیان پرہنس پڑے اور قہقہے لگانے لگے۔ تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ ڈپریشن پیدا کرنے والے لوگ سقراط اور بقراط بنے ہوئے ہیں، ہر شام وہ ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر کہتے ہیں کہ پاکستان کا ستیا ناس اور بیڑا غرق ہو گیا، یہ شاید عوام کے نہیں ڈپریشن کی دوائیاں بیچنے والوں کے نمائندے ہیں، اقتصادی ترقی چوکے چھکوں کا میچ نہیں یہ ٹیسٹ میچ کی طرح ہے جس میں اسی کی جیت ہوگی کہ جو زیادہ وقت اور تحمل کے ساتھ کھیلے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close