Featuredاسلام آباد

وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات حسنات قریشی کا کہنا ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں 2 جون سے 12 اگست تک موسمِ گرما کی تعطیلات ہوں گی۔

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات حسنات قریشی کاکہنا تھا کہ آئندہ ماہ کی یکم کو اسلام آباد کے اسکولوں اور کالجز میں آخری تدریسی دن ہوگا اور 2 جون سے 12 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔ جب کہ نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے بارہ اگست تک ہوں گی۔

واضح رہے کہ رواں برس رمضان المبارک اور غیر معمولی گرمیوں کے باعث سندھ اور پنجاب میں وقت سے پہلے ہی موسم گرما کی تعطیلات پڑ چکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close