اسلام آباد

نواز شریف کی سازشی تھیوری عدالت کو متاثر نہیں کرپائے گی، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے عدالت میں سیاست کی کوشش کی ہے جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔میاں نوازشریف کے بیان پراپنے رد عمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کا بیان غور سے سنا یہ ایک سیاسی بیانیہ ہے جو وہ جلسوں میں دیتے ہیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کا قانونی بیانیہ کہاں ہے، قانونی طور پر دو بنیادی سوال پوچھے گئے، ایون فیلڈ کے ذرائع کہاں سے آئے اور 300 ارب روپیہ کہاں سے آیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف نے منی ٹریل پر کوئی بات کی اور نہ ہی پیسوں کے ذرائع پر، انہوں نے جو باتیں عدالت میں کیں وہ جلسوں میں بھی کرتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا نوازشریف نے عدالت میں سیاست کی کوشش کی ہے جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا، بہتر ہوتا نوازشریف قانونی کیس قانونی طریقے سے لڑتے اور سیاست باہر رکھتے، انہوں نے سوال چنا اور جواب گندم دیا، بات کیا ہورہی ہے اور جواب کیا تھا، ان کی سازش تھیوری عدالت کو متاثر نہیں کرے پائے گی، انہیں قانونی جواب دینا چاہیے تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close