اسلام آباد
بارود سے بھری گاڑی برآمد کیس کی سماعت
عدالت نے بارودی سے بھری گاڑی برآمدگی کیس میں 4 گواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی ہے
اسلام آباد کی عدالت میں بارود سے بھری گاڑی کی برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقدمے کے 4 گواہان پیش نہ کرنے پر پولیس کی سرزنش کی اور چاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گواہان شمعون، حاکم گل، اکمل بھٹی اور پیٹر بھٹی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔ کیس کی سماعت 20جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے