اسلام آباد
نواب آف بہاولپور کی جماعت بھی تحریک انصاف میں ضم
نواب آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اپنی پارٹی بھی پی ٹی آئی میں ضم کردی۔ جنوبی پنجاب سے تحریک انصاف کو ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے، جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے بعد نواب آف بہاولپور نے اپنی نیشنل عوامی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کردیا ہے۔اس ضمن میں نواب صلاح الدین عباسی نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی جس میں جہانگیر ترین اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نواب آف بہاولپور نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کو بھی پی ٹی آئی میں ضم کررہے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے نواب صلاح الدین عباسی کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔