Featuredاسلام آباد

متنازع کتاب پر وضاحت کیلیے اسد درانی جی ایچ کیو میں پیش

اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی بھارتی ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ کے ہمراہ لکھی گئی اپنی متنازع کتاب پر پاک فوج کے تحفظات کا جواب دینے کے لیے جی ایچ کیو میں پیش ہوگئے۔

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی جی ایچ کیو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اپنی کتاب ’’دا اسپائی کرونیکلز‘‘ میں درج مندرجات پر وضاحت دیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے 25 مئی کو اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اسد درانی نے اپنی کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس بیان کیے ہیں، ان کے اس عمل کو فوجی ضابطہ کار کی خلاف ورزی کے طور پر لیا گیا ہے اور ان قوائد کا اطلاق حاضر سروس اور (ریٹائرڈ) تمام فوجی اہلکاروں پر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) اسد درانی نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سربراہ اے ایس دولت کے ساتھ ملکر ’دا اسپائی کرونیکلز‘ کے نام سے کتاب لکھی ہے جس میں ایبٹ آباد آپریشن، مقبوضہ کشمیر اور کارگل سمیت دیگر معاملات کو بیان کیا گیا ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close