اسلام آباد

آرمی چیف سے متعلق بینرز لگانے پر علی ہاشمی سمیت متعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد: اسلا م آباد سمیت دیگر شہروں میں آرمی چیف سے متعلق بینرز لگانے پر موون آن پارٹی کے رہنما علی ہاشمی سمیت متعدد افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق مون آن پارٹی کے رہنما علی ہاشمی سمیت متعدد افراد کیخلاف مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 34، 120بی،505،124 کے تحت تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیاہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ جرم ثابت ہونے پر ملوث افراد کو عمر قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے ۔ذرائع کا کہناہے پولیس کی جانب سے گرفتاریوں کیلئے ملزمان کے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے لیکن کوئی گرفتار عمل میں نہیں آ سکی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close