Featuredاسلام آباد

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مرزا محمد آفریدی نااہل قرار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو نااہل قرار دے دیا۔

پاکستان ویوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو واجبات کی عدم ادائیگی کی بنا پر نااہل قرار دے دیا۔ مرزا محمد آفریدی نے سترہ لاکھ روپے سوشل سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کو جمع کرانا تھے لیکن جمع نہیں کرائے۔ الیکشن کمیشن نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مرزا محمد آفریدی کو سینیٹ رکنیت سے نااہل قرار دے دیا۔

مرزامحمد آفریدی فاٹا سے آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ سینیٹر بننے کے بعد انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی اور (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ مرزا آفریدی خیبرپختون خوا میں نگراں وزیراعلیٰ کے مجوزہ امیدوار منظور آفریدی کے بھائی بھی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close