اسلام آباد
پاک فوج 31مئی کی شام کو وزیراعظم کے ساتھ کیا کرے گی؟پاکستانیوں کے لیے انتہائی ۔۔۔۔
موجود حکومت کی 31مئی کو آئینی مدت ختم ہو جائے گی جس کے بعد نگران سیٹ اپ ذمہ داریاں سنبھال لے گا ۔ پاک فوج کی بری ،بحری اور فضائی فورس کے چاق وچوبند دستے 31 مئی کو افطار سے پہلے ایوان وزیراعظم میں پاکستان مسلم لیگ (ن )سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو شایان شان طریقے سے گارڈ آف آنر دیں گے۔نجی نیوز چینل نیو نیوز کے مطابق تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے اور تلاوت کلام پاک سے ہوگا۔اس کے بعد تینوں مسلح افواج کے دستے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جس چبوترے پر کھڑے ہوں گے ،اس کے سامنے سے عسکری دھن بجاتے ہوئے سلامی دیتے ہوئے گزریں گے۔گارڈ آف آنر کے کمانڈر کی درخواست پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تینوں مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کریں گے ،اس کے بعد سبھی ملکر افطار اور نماز مغرب ادا کریں گے۔