اسلام آباد

وزیراعظم کی نیس میں حملے کی مذمت، حکومت اور پاکستانی عوام، فرانسیسی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں: نواز شریف

لاہور : وزیراعظم نواز شریف نے فرانس کے شہر نیس میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت اور پاکستانی عوام، فرانسیسی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 
نجی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ فرانس کے عوام کا دکھ اور تکلیف بخوبی محسوس کر سکتے ہیں اور پاکستانی قوم کی دعائیں حادثے میں ہلاک افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول ملک ہونے کے باعث پاکستان خود متاثر ہو چکا ہے اور دہشت گردی کے واقعات میں بہت سے سانحات برداشت کر چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close