Featuredاسلام آباد

پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے خصوصی عدالت کی ہدایت پر سابق صدر پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پاکستان ویوز کےمطابق وزارتِ داخلہ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف بڑی کارروائی کا حکم دے دیا۔ خصوصی عدالت کے احکامات پر وزارت داخلہ نے نادرا اور پاسپورٹ آفس کو حکم جاری کیا ہے کہ پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا جائے۔تاہم ذرائع کے مطابق نادرا اور پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کارروائی سے اجتناب کر رہے ہیں۔ ڈی جی پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ عشرت علی نے ایکسپریس نیوز کے رابطہ پر خاموشی اختیار کر لی اور موقف دینے سے انکار کردیا۔

وزارتِ داخلہ کے حکم پر عملدرآمد کے بعد پرویز مشرف پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک ہونے پرسفر نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی جائیداد کی خرید و فرخت کر سکیں گے جب کہ سابق صدر بینکنگ کی سہولت سے بھی محروم ہو جائیں گے اور انہیں کسی قسم کی بینک ٹرانزیکشن کرنے کی اجازت نہ ہو گی۔واضح رہے کہ مارچ میں سنگین غداری کیس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ خصوصی عدالت نے وزارت داخلہ سمیت تمام اداروں کو احکامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close