اسلام آباد

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں

لاہور: کشمیریوں پربھارتی مظالم کےخلاف ملک کےچھوٹے بڑے شہروں میں مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کی جانب سےدن بھرریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کئےگئےمظاہرین کاکہناتھاعالمی برادری بھارتی مظالم کانوٹس لے۔

تفصیلات کےمطابق نہتےکشمیریوں پربھارتی مظالم کےخلاف ملک بھرمیں لوگ سراپااحتجاج بن گئےہیں شہرشہرریلیاں نکال کربھارت سےنفرت اورکشمیریوں سےمحبت کااظہارکیاگیا۔

سیالکوٹ  پریس کلب میں  مذہبی جماعتوں کی جانب سےشہدائے کشمیر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی قصوراورلودھراں   میں   جماعت اسلامی اورجماعت الدعوۃ  کےزیر اہتمام  بھارت کےخلاف  احتجاجی ریلیاں  نکالی گئیں۔

کشمیر میں بھارتی جارحیت  کے خلاف میرپور ماتھیلو میں جی یو آئی ف نے ریلی نکالی سانگھڑمیں جماعت الدعوۃ اور جماعت اسلامی کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر شہدا کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی۔

نواب شاہ خیرپورناتھن اورٹھٹھہ میں جمعیت علماء اسلام  نےپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پربھارت مخالف نعرے درج تھے۔

قلات،حب اورہرنائی  میں بھی جمعیت علمائےاسلام نےمقبوضہ وادی میں بھارتی  بر بریت کےخلاف صدائےاحتجاج بلندکی۔

مالاکنڈمیں بھارتی جارحیت کےخلاف جےیوآئی نےاحتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین کاکہنا تھا کشمیریوں  کےساتھ بھارتی درندگی پرعالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close