25ویں آئینی ترمیم پہ دستخط، قبائلی علاقے خیبر پختونخوا کا باقاعدہ حصہ بن گئے
صدر مملکت ممنون حسین نے 25ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے ہیں اور اب قبائلی علاقے باضابطہ طور پر خیبر پختون خوا کا حصہ بن گئے ہیں۔ صدرِ مملکت ممنون حسین نے 25 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے ہیں، جس کے بعد قبائلی علاقے خیبر پختون خوا کا حصہ بن گئے۔ دستخط کی تقریب میں گورنر اقبال ظفر جھگڑا ، سرتاج عزیز، بیرسٹر ظفر اللہ خان اور جنرل ناصر جنجوعہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ممنون حسین فاٹا کے انضمام پر سابقہ قبائلی عوام کو مبارک باد پیش کی اور خطاب کرتے ہوئے کہ سابقہ قبائلی عوام کو پاکستان کے دیگر شہریوں کی طرح آئینی حقوق حاصل ہو گئے ہیں اور انضمام کے بعد فاٹا کی ترقی اور خوشحالی کے دروازے کھل گئے ہیں اور خطے میں استحکام پیدا ہوگا۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سابقہ ایجنسیاں اضلاع میں بدل گئیں ہیں اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس اب ڈپٹی کمشنر کہلائیں گے، نئے اضلاع میں جدید سہولتوں کی فراہمی کے لیے 1000 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔