اسلام آباد

کشمیر کمیٹی کا اجلاس 19 جولائی کو طلب

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تنقید کے بعد مولانا فضل الرحمن نے کشمیر کمیٹی کا اجلاس 19 جولائی کو طلب کرلیا۔ ایجنڈا کیا ہوگا ؟؟کمیٹی تو صرف مذمتوں میں لگی ہے۔

تفصیلات کےمطابق خدا خدا کرکے کفر ٹوٹا پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کو کمیٹی کا اجلاس بلانے کا خیال آہی گیا اب یہ انہونی کپتان کی تنقید کے ڈر سے ہوئی یا واقعی کمیٹی کومظلوم کشمیریوں کی آواز بننے کاخیال آگیا۔19جولائی کو مولانا فضل الرحمن نے کمیٹی کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا  کمیٹی سیکرٹریٹ سے رابطہ کیا۔ وہاں سے پتہ چلا کہ سیکرٹریٹ کے پاس تو کوئی ایجنڈا ہی نہیں کمیٹی ذرائع نے بتایا کہ مناسب ایجنڈا نہ ہونے کے باعث اجلاس 19کی بجائے 20یا 21جولائی کو بھی ہوسکتا ہے تاحال کمیٹی کے پاس مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیروں کے قتل عام پر مذمت کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں کشمیر کمیٹی کے مینڈیٹ میں شامل ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کےخلاف انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطہ کر ے اورکشمیریوں کے حقوق کےلئے عالمی سطح پر آواز اٹھائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close