اسلام آباد

انتخابات 2018ء، امیدواروں کے خصوصی اکاؤنٹس کھولے جائیں، الیکشن کمیشن کی ہدایت

الیکشن کمیشن نے گورنر اسٹیٹ بینک کو خط میں انتخابی امیدواروں کے لئے خصوصی اکاؤنٹ کھولنے میں معاونت کی ہدایت جاری کی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک کو خط لکھا گیا ہے، جس میں گورنر اسٹیٹ بینک کو کہا گیا ہے کہ وہ انتخابات 2018ء میں حصہ لینے والے امیدواروں کے خصوصی اکاؤنٹ کھولنے میں معاونت کریں۔ الیکشن کمیشن نے گورنر اسٹیٹ بینک سے کہا ہے کہ قانون کے مطابق انتخابی امیدوار خصوصی بینک اکاؤنٹ کے علاوہ انتخابی اخراجات نہیں کر سکتے لہذٰا امیدواروں کو 2 سے 6 جون کے درمیان اکاؤنٹ کھولنے میں مدد فراہم کی جائے اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک تمام متعلقہ بینکوں کو ہدایات جاری کرے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کے جائزے کے لیے غیر ملکی مبصرین سے درخواستیں مانگ لی ہیں، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق غیر ملکی شہری الیکشن 2018ء کی نگرانی کر سکتے ہیں، غیر ملکی مبصرین دفتر خارجہ کے ذریعے درخواستیں دیں، انہیں وزارت داخلہ سے سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ایکریڈیشن کارڈز جاری ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close