نگران وزیراعظم کا پہلا حکم ، پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کا تبادلہ
نگران وزیراعظم ناصرالملک نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی پہلا حکم نامہ جاری کردیا اور پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کا تبادلہ کردیا۔مقامی میڈیا کے مطابق نگران وزیراعظم نے فواد حسن فواد کی درخواست پر تبادلے کی منظوری دی اور انہیں ڈی جی سول سروس اکیڈمی لاہورتعینات کردیاگیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔ فواد حسن فواد سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری تھے ۔فواد حسن فواد کی جگہ عامر سہیل مرزا کو وزیراعظم کا پرنسپل سیکریٹری تعینات کردیاگیا۔ عامر سہیل مرزا وفاقی سیکریٹری مذہبی امور، ایڈیشنل چیف سیکریٹری رہ چکے ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل تک اطلاعات تھیں کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے مختلف محکموں میں تقرروتبادلوں کا فواد حسن فواد کو فری ہینڈ دے رکھا تھا تاہم شاہد خاقان عباسی نے انہیں بیوروکریسی کے معاملات میں مداخلت سے روکدیا تھا۔دوسری طرف آج بھی طلبی کے باوجودفواد حسن فواد نیب میں پیش نہیں ہوئے اور جمعہ کی نماز تک نیب کے تفتیشی افسران ان کا انتظارکرتے رہے ۔ یادرہے کہ نیب نے ان کو آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کیس میں طلب کررکھاتھا۔