اسلام آباد

فلسطین کی آزادی کیلئے تمام مسلم امہ کو ایک ہونا پڑیگا، سینیٹر عبدالقیوم

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں آج فلسطین فلیش پوائنٹ ہے، پوری دنیا کی نظریں وہاں لگی ہوئی ہیں۔ یہ سرزمین یہودیت، عیسائیت اور مسلمانوں کے لئے اہم اور متبرک ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں ہٹلر نے یہودیوں کو مارا، جب اس سے جب پوچھا گیا کہ انہیں کیوں مارا تو اس نے جواب دیا کہ چند چھوڑ دیئے ہیں، جن کے ذریعے آنے والی دنیا جان سکے گی کہ انہیں کیوں مارا گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد میں ’’بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت‘‘ کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ آج اگر فلسطین ظلم کا شکار ہے تو کل کوئی دوسرا ملک بھی ظلم کا شکار ہوسکتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ فلسطین و کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close