اسلام آباد
موبائل فون کی گھنٹی بجنے پرمصدق ملک کو2 ہزارروپے جرمانہ
احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موبائل فون کی گھنٹی بجنے پرعدالت نے مصدق ملک کو2 ہزارروپے جرمانہ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران مسلم لیگ ن کے سینیٹرمصدق ملک کے موبائل فون کی گھنٹی بجنا شروع ہو گئی جس پر عدالت نے انہیں2 ہزارروپے جرمانہ کر دیا۔احتساب عدالت نے مصدق ملک کوایدھی سینٹر کی رسید کل عدالت میں جمع کروانےکاحکم بھی سنا دیا۔