اسلام آباد

اسلام آباد میں چینی سفارتخانے سے لاش برآمد، مرنے والا کون ہے اور کیسے، جان کر آپ۔۔۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چائینز سفارت خانے سے ایک چینی شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے تصدیق کی کہ ہسپتال میں چینی باشندے کی لاش لائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ چینی باشندے کی ہلاکت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ نے اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر اور چینی سفارت خانے کو لاش برآمد ہونے کے حوالے سے آگاہ کردیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چینی سفارت خانے کی جانب سے جواب موصول ہونے کے بعد ہسپتال میں لاش کا پوسٹ کیا جائے گا۔ دوسری جانب اسلام آباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نجیب الرحمٰن نے بتایا کہ لاش 12 روز پرانی ہے جسے سفارت خانے کا ایک اہلکار ہسپتال لے کر آیا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ لاش سفارت خانے کے اندر سے ملی ہے۔ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ لاش 35 سالہ یان پینگ نامی چینی انجینئر کی ہے جبکہ لاش پر تشدد کے نشانات موجود نہیں۔ بعد ازاں چینی سفارتکار شین زیچینگ کی مدعیت میں تھانہ سٹی زون میں درخواست دائر کی گئی جس کے مطابق مردہ حالت میں پائے گئے یان بینگ چینی سفارتخانے میں بطور کنسٹرکشن انجینئر کام کرتے تھے۔ درخواست میں بتایا گیا کہ یان بینگ کو سفارتخانے میں ہی ایک کمرہ مختص کیا گیا تھا جس میں وہ قیام پذیر تھے، تاہم گزشتہ روز (3 جون کو) اس کمرے کو تعفن کے باعث کھول کر دیکھا گیا تو کنسٹرکشن انجینئر مردہ حالت میں پائے گئے۔ درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس وقت کنسٹرکشن کا کام نہیں ہورہا تھا جس کے لیے وہ یہاں موجود تھے اور اسی وجہ سے سفارتخانے کے مختص کردہ کمرے میں قیام پذیر تھے۔ درخواست میں بتایا گیا کہ چینی کنسٹرکشن انجینئر کی لاش کو پیمز ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان کے پوسٹ مارٹم کے لیے متعلقہ سفارتخانے سے تحریری اجازت نامہ طلب کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close