اسلام آباد

ہم نے جمائما کے ساتھ زیادتی کی، نون لیگ کے رہنماء نے ایسی بات کردی کہ جان کر آپ بھی ۔۔۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما بیر سٹر ظفر اللہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کے ساتھ زیادتی کی ہے اور مجھے اس پر شرم آ تی ہے ۔ن لیگی رہنما بیرسٹر ظفراللہ نے نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میر ا پی ٹی آئی سے شدید اختلاف ہے لیکن ہمارے لوگوں نے جمائما کے ساتھ زیادتی کی ہے ، مجھے شرم آتی ہے ، ہم نے اس کو یہودی بنایا ، پہلی بات تو یہ کہ یہودی سے بھی شادی کرنے کی اجازت ہے ، کوئی بری بات نہیں ہے ۔ جمائما کہتی ہیں کہ میں مسلمان ہوں تو میں کون ہوتا ہوں ، میں نے ان کی دو چیزیں ایسی دیکھیں ہیں جس کے باعث میں ان کو باوقار خاتون سمجھتاہوں ، میں پاکستان کی طرف سے کہتاہوں کہ ہم انے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے ، عمران خان کا بنی گالہ کا گھر انہوں نے خریدا تھا لیکن طلاق ہو گئی ،جمائما نے سیف اللہ نیازی کو بیان حلفی دیا جو بعد میں مرے پاس آیا ، جمائما نے خان صاحب کو کہا کہ میں نے یہ بے نامی خریدا تھا ، آپ کی میری طلاق ہو گئی ہے اور یہ مجھے اپنے نام رکھنا مناسب نہیں ہے ۔ان کا کہناتھا کہ میں عمران خان پر الزام نہیں لگا رہا کہ ہی بے نامی تھا اس کا عدالت نے فیصلہ کر دیا ہے۔ظفراللہ کا کہناتھا کہ جس سیتا وائٹ کا نام لیا جارہاہے اس کی جو بچی ہے اس کی دیکھ بھال بھی جمائما ادا کر رہی ہیں کیونکہ سیتا اور جمائما کے والد آپس میں دوست تھے ، جمائما اگر کہتی ہیں کہ وہ مسلمان ہیں تو ہمارے لیے قابل احترام ہیں اور اگر وہ کہتی ہیں کہ وہ یہودی ہیں تو پھر بھی وہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close