اسلام آباد

علاؤالدین مری بلوچستان کے نگراں وزیراعلی مقرر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے علاؤ الدین مری کوبلوچستان کا نگراں وزیراعلی مقررکردیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی جانب سے بھجوائے گئے ناموں پرغور کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے تمام ناموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد علاؤ الدین مری کومتفقہ طورپربلوچستان کا نگراں وزیراعلی مقررکردیا۔

نگراں وزیراعلیٰ علاؤالدین مری کا تعلق ضلع مستونگ سے ہے، علاؤالدین مری نے ابتدائی تعلیم تعمیرنواسکول کوئٹہ سے حاصل کی، یونیورسٹی آف خضدارانجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے بی ای کی ڈگری حاصل کی اورانجنیئر بننے کے بعد ذاتی کاروبارشروع کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close