اسلام آباد

سپریم کورٹ کالا باغ ڈیم کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں حل ہونے دے، خورشید شاہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو چاہیے کہ کالا باغ ڈیم کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل ہی میں حل ہونے دے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے خلاف تین صوبوں نے قراردادیں منظور کی ہیں، یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کا ہے لہذا وہاں ہی حل ہونا چاہیے، عدالت کو بھی چاہیے کالا باغ ڈیم کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں حل ہونے دے جب کہ کالا باغ ڈیم کے معاملے پر وفاق کو نئے چیلنجز درپیش آئیں گے۔

عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کو پیش ہونے کے حکم پر خورشید شاہ نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف پاکستان نہیں آئیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close