اسلام آباد
اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات میں کوئی جانبداری نہیں برتی ، نیب
اسلام آباد: نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات میں جانبداری برتنے کا الزام مسترد کر دیاہے ۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص ،سیاسی جماعت یا ادارے کے خلاف تحقیقات بلاامتیاز کی جاتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف پندرہ سال سے زیر التوا تحقیقات قانون کے مطابق ختم کی گئیں۔ تحقیقاتی ٹیم اور پراسیکیوشن نے میرٹ پر تفتیش ختم کرنے کی سفارش کی تھی ۔ نیب کسی تعصب اور جانبداری کے بغیر اپنا کام کرتا ہے۔ نیب کو سیاسی فوائد کے حصول کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔