8 جولائی کو سرکاری طور پر یوم ایدھی منانے کی قرارداد منظور
اسلام آباد : عظیم خادم انسانیت عبدالستار ایدھی کو سینیٹ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔بعد ازاں آٹھ جولائی کو سرکاری طور پر یوم ایدھی قرار دینے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے ۔ ہر رکن رواں ماہ کی تنخواہ سے بیس ہزار روپے ایدھی فاؤنڈیشن کوعطیہ بھی دیگا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت کی قرارداد منظور ۔ ہر سال آٹھ جولائی کو یوم ایدھی منانے کی سفارش ۔ تمام ارکان کا جولائی کی تنخواہ سے بیس بیس ہزار روپے ایدھی فاؤنڈیشن کو دینے کا اعلان۔ عبدالستار ایدھی کی یاد میں قرارداد قائد ایوان راجا ظفرالحق نے پیش کی جو متققہ طور پر منظور کر لی گئی ۔ چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے بتایا کہ سینیٹرز کی جولائی کی تنخواہ سے ایدھی فائونڈیشن کو دی جا رہی رقم سے چار ایمبولینسز خریدی جائیں گی ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی یتیموں اور بے سہارا لوگوں کے لیے وقف کئے رکھی ۔ 8 جولائی کو سرکاری طور پر ایدھی ڈے منایا جائے تاکہ نوجوانوں کو ان کی خدمات سے آگاہ رکھا جا سکے ۔