سپریم کورٹ شیخ رشید احمد کو اہل قرار دے دیا، شکیل اعوان کی درخواست مسترد
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان کی درخواست خارج کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اہل قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے ایک کے مقابلے میں دو کے تناسب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان کی درخواست خارج کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اہل قرار دے دیا۔ فیصلے کی رو سے شیخ رشید 2018ء کے انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ اس معاملے پر فل کورٹ بنایا جائے۔
23 صفحات پر مشتمل اکثریتی فیصلہ جسٹس عظمت سعید نے تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس فائز کی سفارشات مان لیں تو آیندہ انتخابات کی قانونی حیثیت پر سوال کھڑے ہو جائیں گے۔ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے جس میں 7 سوالات اٹھائے گئے ہیں، کیا کاغذات نامزدگی میں کسی غلط بیانی یا کچھ چھپانے پر نااہلی ہو سکتی ہے، کیا درخواست میں نہ اٹھائے جانے والے معاملے کو بعد میں پٹیشن میں شامل کیا جا سکتا ہے، کیا آرٹیکل 225 کے تحت 184 (3) کی کارروائی کی ممانعت ہے، چیف جسٹس ان 7 سوالوں کے جواب کے لئے سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ تشکیل دیں