اسلام آباد

نگراں وزیراعظم نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پاکستان ویوز کے مطابق عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں اور ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔ زلفی بخاری دو روز قبل عمران خان کے ہمراہ نور خان ایئر بیس سے عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتے تھے لیکن ایف آئی اے حکام نےزلفی بخاری کو روک دیا تھا۔

وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام نے مبینہ دباؤ پر زلفی بخاری کو سفر کی اجازت دے دی تھی۔ معاملہ میڈیا میں آنے پر نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے وزارت داخلہ سے زلفی بخاری کے سعودی عرب جانےکی رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے، زلفی بخاری کو ان کا نام ای سی ایل میں ہونے سے آگاہ کر دیا گیا تھا اور انہیں کہا گیا تھا کہ وہ ایئرپورٹ نہ آئیں، زلفی بخاری کو سفر سے روکنے پر ایف آئی اے حکام پر دباؤڈالاگیا، ایف آئی اے حکام کو زلفی بخاری سے وطن واپسی کا بیان حلفی لینے کا کہا گیا، ایف آئی اے حکام کے انکار پر وزارت داخلہ سے رابطہ کیا گیا، وزارت داخلہ نے انہیں چھ دن کیلئے سعودی عرب جانے کی تحریری اجازت دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close