نوازشریف کے مودی کے ساتھ ذاتی تعلقات مسئلہ کشمیر کو متاثر کررہے ہیں : خورشید شاہ
اسلام آباد: اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کےخلاف احتجاجاً کالی پٹی باندھ لی کہتے ہیں وزیراعظم نوازشریف کے مودی سے ذاتی تعلقات مسئلہ کشمیرکو متاثر کررہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ بن جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے یوم سیاہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران بازو پر کالی پٹی باندھ رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہورہا حکومت کومسئلے کے حل کےلئے کھل کر بات کرنی چاہے تمام سفارتی چینلز کے استعمال کے ساتھ او آئی سی پر دباﺅ بڑھایا جائے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے احتجاج میں برابر کا شریک ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ بھارت حقائق کوتسلیم نہیں کررہا مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے بھارتی ہٹ دھرمی سے بے گناہ کشمیریوں کی جانیں گئیں ۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد برصغیر کی تقسیم سے پہلے بھی تھی آج یہ تحریک اس نہج پر پہنچ گئی کہ دنیا کی جمہوری قوتیں اسے ماننے پر مجبور ہیں۔