Featuredاسلام آباد

بیگم کلثوم نواز کی حالت ناساز، نواز شریف کی وطن واپسی موخر

بیگم کلثوم نواز کی تشویشناک حالت کے باعث نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپسی مؤخر کر دی ہے۔ بیگم کلثوم نواز کی حالت تاحال تشویشناک ہے جب کہ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپسی مؤخر کر دی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابو اور میں نے امی کو بہت آوازیں دیں مگر وہ کوئی جواب نہیں دیتیں، دل کرتا ہے امی آنکھیں کھولیں اور بات کریں، والدہ کی طبیعت تاحال تشویشناک ہے اور فی الحال ڈاکٹرز ان کی صحت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ رہے۔ ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ دعائیں سنتا ہے اور قوم میری امی کے لئے دعا کرے جب کہ بلاول کا کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا اور پھول بھجوانے پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اللہ بلاول بھٹو زرداری کی والدہ کے درجات بلند کرے۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز لندن میں موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close