Featuredاسلام آباد

نادرا ووٹرز کی معلومات افشا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نادرا پر زور دیا ہے کہ ووٹرز کا ڈیٹا لیک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

 

پاکستان ویوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو خط لکھ کر ووٹرز کی معلومات افشا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیرمین نادرا عثمان مبین پر الزام سامنے آیا ہے کہ انہوں نے ن لیگ کو الیکشن جیتنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ووٹرز کا ڈیٹا فراہم کردیا ہے۔

 

الیکشن کمیشن نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا عثمان مبین کو خط لکھ کر ووٹرز کا ڈیٹا لیک ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔  خط میں کہا گیا کہ نادرا حکام نے ووٹرز کی معلومات غیر متعلقہ افراد کو فراہم کرکے الیکشن کمیشن کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی، ووٹرز کا ڈیٹا الیکشن کمیشن پہنچنے سے پہلے ہی غیر متعلقہ افراد کے پاس پہنچ گیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹرز کا ڈیٹا غیر مجاز افراد کے ہاتھوں تک پہنچنے پر خدشات ہیں، معاہدے کے تحت نادرا ووٹرز کا ڈیٹا کسی سے شیئر نہیں کر سکتا، نادرا معلومات ظاہر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close