اسلام آباد
انتخابات 2018ء، یورپی یونین کا مبصر مشن رواں ہفتے پاکستان آئیگا
یورپی یونین کے مبصرین عام انتخابات کاجائزہ لینے کیلیے پاکستان آئیں گے۔ یورپی پارلیمنٹ کے رکن مائیکل گہلر کو مبصر مشن کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے تاہم ترجمان یورپی یونین کے مطابق نو رکنی یورپی یونین کا مشن 22 جون کو پاکستان پہنچے گا۔ مبصرین ملک بھر میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات 2018ء میں یورپی یونین کی کورٹیم کا حصہ ہوں گے۔ یورپی یونین کے مبصرین انتخابی عمل کے اختتام تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ یورپی مبصر مشن کے سربراہ مائیکل گہلر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کی مبصر مشن کی سربراہی اعزاز ہے۔ ترجمان یورپی یونین کے مطابق مبصرین کی تعیناتی جمہوریت کے استحکام کے لئے یورپی یونین کے عزم کا اعادہ ہے۔ پاکستان میں منتخب جمہوری حکومت کو اقتدار کی منتقلی کیلئے پرامید ہیں۔