Featuredاسلام آباد

الیکشن کمیشن کا امیدواروں کی تفصیلات پبلک کرنے کافیصلہ

اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات پبلک کرنے کافیصلہ کرلیا۔

پاکستان ویوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات پبلک کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تمام معلومات انٹرنیٹ پر ووٹرز کےلئے دستیاب ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق جن امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ان کی معلومات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرجاری کی جائیں گی۔ ان معلومات میں کاغذات نامزدگی میں ظاہرکیے گئے اثاثوں کی تفصیلات اور دیگرمعلومات شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ امیدواروں کے حلف ناموں کی تفصیلات بھی ویب سائٹ پرجاری کی جائیں گی۔ معلومات ویب سائٹ پر جاری کرنے کے سلسلے میں ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کا ڈیٹا اسکین کرکے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ بھجواناشروع کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن ایکٹ امیدواروں کی معلومات ویب سائٹ پرجاری کرنے کا پابند نہیں بناتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close