اسلام آباد

عمران خان کا چورن اب نہیں بکے گا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن ابھی سے عمران خان کو مسترد کرچکے ہیں اور اب عمران خان کا چورن اب نہیں بکے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 5 سال کیا کام کیا، آج عمران خان کے ساتھ وہی ہورہا ہےجوانہوں نے اپنے کارکنوں کوسکھایا، کارکن لاٹھیاں اٹھا کراپنے لیڈر کو ڈھونڈ رہے ہیں، تحریک انصاف کے کارکن ابھی سے عمران خان کو مسترد کرچکے ہیں، اب عمران خان کا چورن نہیں بکے گا، ٹکٹوں کی غلط تقسیم کرنے والے منہ چھپارہے ہیں اورعمران خان نے 5 سال اس کونکال دو، اس کو ہٹادوکے علاوہ کیا کام کیا، (ن) لیگ کا الیکش میں جھوٹوں کے ساتھ مقابلہ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنےمنشورکا اعلان کرے گی، نیب میں طلبی صرف (ن) لیگ کے رہنماؤں کی ہورہی ہے، جس کے آگے بھی شریف لگے، نیب اسے طلب کررہی ہے، اگرکرپشن کا کوئی ثبوت ہے توسامنے لائیں، عوام کی خدمت کرنے والوں کے خلاف سازش کی جارہی ہے، 3 دفعہ منتخب وزیراعظم نے100 سے زائد پیشیاں بھگتیں ہیں جب کہ کسی کی بیماریوں کوسیاسی رنگ دیناٹھیک نہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ زعیم قادری کے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے بارے خود بتائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا ای سی ایل میں چار، پانچ لوگوں کے نام میں ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے، نیب میں ریفرنسزکے باوجود ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجودلوگ بھاگ جاتے ہیں، نگراں  وزیر داخلہ زلفی بخاری کانام بلیک لسٹ سے نکالنے کا واضح جواب دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close