Featuredاسلام آباد

پرویز مشرف آل پاکستان مسلم لیگ کی قیادت سے مستعفی

اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف نے اپنی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔

پاکستان ویوز کے مطابق پرویز مشرف نے اپنی نااہلی سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد اپنی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد نے پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی عدالت سے نااہلی ختم نہیں ہوئی تھی اور وہ بیرون ملک سے پارٹی کو فعال انداز میں چلا نہیں پارہے تھے، پرویز مشرف نے مجھے پارٹی چئیر مین نامزد کیا ہے اور پارٹی کے تمام امور کی ذمہ داری میرے سپرد کردی ہے تاہم سابق صدر پارٹی کے بدستور سرپرست اعلیٰ رہیں گے، ان کا بطور چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھی بھجوایا جاچکا ہے۔
یاد رہے سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو وطن واپسی کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے پرویز مشرف کو کس بات کا تحفظ چاہیے، اتنا بڑا کمانڈو خوف کیسے کھا گیا، عدالت نے باور کرایا کہ پرویز مشرف واپس نہ آئے تو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال نہیں ہونے دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close