Featuredاسلام آباد
این اے 57 ،شاہد خاقان کے نامکمل کاغذات منظور کرنے پر ریٹرننگ افسر کے اختیارات واپس،سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری
اسلام آباد:این اے 57 مری سے شاہد خاقان عباسی کے نامکمل اورٹمپرنگ شدہ کاغذات منظورکرنے پرریٹرننگ افسر کے اختیارات واپس لے لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عبادالرحمن لودھی نے این اے 57 مری سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے نامکمل اورٹمپرنگ شدہ کاغذات منظور کرنے پرریٹرننگ افسرکے اختیارات واپس لے لئے جبکہ سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جون کو طلب کرلیا۔
جسٹس عبادالرحمن لودھی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 25 جون خود یا بذریعہ وکیل پیش ہوں ، اگرنامکمل اورٹمپرنگ کاغذات منظورہوں تو شفاف انتخاب کیسے ہوسکتے ہیں، ریٹرننگ افسر بتائیں آ پ کیسے شفاف انتخابا ت کرائیں گے، بادی النظرکاغذات کی منظوری غیر قانونی ہے۔