اسلام آباد
موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں جب کہ جمعرات اور جمعے کو کراچی میں بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا ہے کہ 26 جون سے پاکستان میں پری مون سون بارشوں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہوگا، جس کے بعد منگل اور بدھ کی درمیانی شب ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ آئی خان، بنوں، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، سکھر اور ژوب ڈویژن میں موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں جب کہ 28 اور29 تاریخ کو کراچی اور اس کے گرد ونواح میں بھی اچھی بارشیں متوقع ہیں۔