Featuredاسلام آباد

عمران خان ایسے ٹی وی چینل کو انٹرویو دینے پہنچ گئے جس نے پچھلے 5 سال کے دوران کپتان کی شاید کوئی خبر بھی نہ چلائی ہوگی

اسلام آباد :چیئرمین تحریک انصاف گزشتہ دور حکومت میں انتہائی متحرک رہے اور جلسے جلوسوں ، دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے حکومت کو مشکل میں ڈالے رکھا۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران جہاں کپتان نے بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کیا وہیں انہیں پاکستانی میڈیا نے کسی بھی دوسرے سیاستدان سے زیادہ کوریج دی لیکن سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) حکومتی ہدایات پر کپتان کو کوریج دینے سے گریز ہی کرتا رہا ۔ اب نگران حکومت آئی ہے تو پی ٹی وی نے عمران خان کا انٹرویو بھی کیا ہے۔

ن لیگی دور حکومت میں پی ٹی وی پر عمران خان یا تحریک انصاف کی کسی بھی ایکٹویٹی کو کوریج نہیں دی جاتی تھی بلکہ عمران خان کا تو مکمل بلیک آﺅٹ کیا جاتا رہا ہے۔ ن لیگی دور حکومت میں اپریل کے پہلے ہفتے میں جب پاناما لیکس کا ایشو آیا تو اس پر قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس کا پی ٹی وی نے مکمل بلیک آﺅٹ کیا جس پر خوب ہنگامہ برپا ہوا تھا لیکن پی ٹی وی کی جانب سے گاہے بگاہے پی ٹی آئی رہنماﺅں کا بلیک آﺅٹ جاری ہی رہا۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close